کنگ آف رنگ باکسنگ فائٹ: اسامہ ساجد، بشری اختر نے جیت لیے

منگل 19 اگست 2025 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) کنگ آف رنگ پروفیشنل باکسنگ فائٹ کے ٹائٹل پاکستان کے اسامہ ساجد ملک اور بشری اختر نے جیت لئے، دونوں پاکستانی فائٹرز نے افغان حریفوں کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنگ آف رنگ کک باکسنگ فائٹ میں بشری اختر اور منیرہ بختیاری کے مابین ہونیوالی فائٹ میں بشری اختر نے دوسرے ہی راؤنڈ میں افغانستان کی کھلاڑی کو ناک اؤٹ کر کے بیلٹ ٹائٹل پاکستان کے نام کیا۔ پروفیشنل باکسنگ فائٹ میں اسامہ ساجد ملک نے افغانستان کے اسد ی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک اؤٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام جشن ازادی 2025 معرکہ حق کنگ اف رنگ کک باکسنگ اور پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ ایونٹ مقابلے منعقد ہوے۔