ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں؟

بھارتی حکومت نے اگلے ماہ شیڈول ٹورنامنٹ کے دوران رویتی حریفوں کے میچ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اگست 2025 23:42

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں؟
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2025ء) ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں؟ ، بھارتی حکومت نے اگلے ماہ شیڈول ٹورنامنٹ کے دوران رویتی حریفوں کے میچ کے حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت اور پاکستان کے خلاف میچز کی راہ ہموار ہو گئی ہے، بھارتی حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آسکتی ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سیریز ہرگز نہیں ہوگی۔ ترجمان وزارت کھیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کویہاں آنے نہیں دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025ء 5 سے 21 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، اور شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں کم از کم دو مرتبہ 7 اور 14 ستمبر کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئیں گی۔