پی اے سی کے مکمل اجلاس کو ان کیمرہ کرنے کا فیصلہ، میڈیا نمائندوں کوباہر نکال دیا گیا

منگل 19 اگست 2025 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت دفاع کے 2022.23 اور 2023.24 آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ 2025۔26 کے بجٹ میں فاٹا اور پاٹا پر عائد ٹیکسوں ٹیکسوں کے حوالے سے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے بریفنگ پی اے سی کے ایجنڈے پر مو جود تھی تاہم پی اے سی کے مکمل اجلاس کو ان کیمرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا ۔