نئے این ایف سی ایوارڈ پر بحث کیلئے ایوان بالا میں دن مقرر کیا جائے، سینیٹرعبدالواسع

منگل 19 اگست 2025 18:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر عبد الواسع نے کہا ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ پر بحث کیلئے ایوان بالا میں دن مقرر کیا جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر سینیٹر عبد الواسع نے کہا کہ سابق فاٹا اور بلوچستان میں صورتحال ایک جیسی ہے،سابق فاٹا کو 100 ارب روپے دینے تھے لیکن 10 ارب بھی نہیں دیئے گئے ،بلوچستان اورسابق فاٹا میں جو نظام چل رہا ہے اسے ہی مستحکم بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر وعدہ کے مطابق کام نہیں ہو رہا، نیا این ایف سی ایوارڈ 15 سال سے نہیں ہورہا،معدنیات اور اس پر بحث کے لئے ایک دن مقرر کیاجائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس بارے میں توجہ دلاؤ نوٹس ایجنڈے پر تھا تاہم محرک نہ ہونے کی وجہ سے یہ موخر کیاگیا ،یہ اہم معاملہ ہے جہاں گڈ گورننس کے حوالے سے ایشوز ہیں یہاں زیر بحث آنے چاہئیں، اس بارے میں تحریک لائیں۔