ایوان بالا اجلاس: سینیٹر دنیش کمار جج کی جانب سے مسیحی ملازم کو برطرف کرنے اور سویپرز کی نوکریاں غیر مسلموں کیلئے مختص کرنے پر برس پڑے

کیا ملک میں رہنے والی غیر مسلم اقلیتیں صرف سویپرز کی پوسٹوں کیلئے پیدا ہوئے ہیں، لاہورمیں ایک جج نے ایک عیسائی ملازم کو اس لئے نوکری سے نکالا کہ اس ملازم نے جج کے برتن میں کھانا کھایاتھا یہ اتھارٹی اس جج کو کس نے دی، دنیش کمار

منگل 19 اگست 2025 18:47

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) ایوان بالا میں سینیٹر دنیش کمار جج کی جانب سے مسیحی ملازم کو برطرف کرنے اور سویپرز کی نوکریاں غیر مسلموں کیلئے مختص کرنے پر برس پڑے،کیا ملک میں رہنے والی غیر مسلم اقلیتیں صرف سویپرز کی پوسٹوں کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں عوامی اہمیت پر بات کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ لاہورمیں ایک جج نے ایک عیسائی ملازم کو اس لئے نوکری سے نکالا کہ اس ملازم نے جج کے برتن میں کھانا کھایاتھا یہ اتھارٹی اس جج کو کس نے دی ہے کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ایسے اقدامات کرے یہ اس ملک کیلئے شرمندگی کا باعث ہے اس جج کو کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے اور چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ جج کے خلاف جوڈیشیل کمیشن میں انکوائری کی جائے انہوں نے کہاکہ تمام صفائی کی پوسٹوں کو غیر مذہب کے لئے کیوں مختص کیا گیا ہے اگر دوسری پوسٹوں میں ہمارا کوٹہ 5فیصد ہے تو صفائی کی پوسٹوں میں بھی غیر مذہب کو 5فیصد کوٹہ دیا جائے انہوں نے کہاکہ کیا اقلیتی برادری صرف سویپر کی پوسٹ پر رکھے جاسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ سجاول میں سیٹوں نے دو غیر مسلموں کو پھانسی پر چڑھایا تھا اس کی انکوائری کی جائے انہوں نے کہاکہ پریا کماری چھ سال قبل اغوا ہوئی تھی اورا ب تک بازیاب نہیں ہوئی ہے اور اس کی اغوائیگی میں ایک سیاسی شخصیت ملوث ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان مطالبات کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے اس موقع پر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ شکر ادار کرو کہ یہ اسامیاں آپ لوگوں کیلئے مختص ہیں اگر یہ ازاد کردی گئی تو یہ نوکریاں بھی وڈیرے اور سردار لے جائیں گے۔

۔۔