ایل پی جی گیس کی دکانیں ایک ہفتے کے اندر شہری آبادی سے باہر منتقل کی جائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

منگل 19 اگست 2025 20:02

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع میں ایل پی جی گیس کی دکانوں کو شہری آبادی سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ ایل پی جی ایک خطرناک گیس ہے جس سے احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں ایل پی جی گیس کی تمام دکانیں ایک ہفتے کے اندر شہری آبادی سے باہر منتقل کی جائیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر ایس او پیز کے بغیر چلنے والی ایل پی جی گیس کی دکانوں کو سیل کر دیا جائے گا اور دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئےجائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ایل پی جی گیس ڈیلروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانیں ایک ہفتے کے اندر شہری آبادی سے باہر منتقل کریں، بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایل پی جی گیس ڈیلروں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی دکانیں شہری آبادی سے باہر منتقل کریں گے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کس بھی یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :