خیبر پختونخوا،سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر

پی ٹی اے نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے 85 فیصد ٹاورز 48 گھنٹوں میں بحال کردئیے ،ذرائع

منگل 19 اگست 2025 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے ہیں۔ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے 85 فیصد ٹاورز 48 گھنٹوں میں بحال کردئیے ہیں۔ذرائع پی ٹی اے نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے 200 سے زائد ٹیلی کام ٹاورز متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی اے نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے 85 فیصد ٹاورز 48 گھنٹوں میں بحال کردئیے ہیں، سوات، بونیر اور شانگلہ میں بیشتر مواصلاتی نظام بحال کردیا گیا ہے۔پی ٹی اے کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے مقامی انتظامیہ سے ملاقاتیں کی،مقامی انتظامیہ اور سیاسی لیڈرشپ نے پی ٹی اے کی کاوشوں کو سراہا ہے، عوامی رابطے بحال رکھنا پی ٹی اے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :