غازی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل بندش جاری

منگل 19 اگست 2025 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی روڈ اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بارہا لیسکو آفس جا کر شکایت درج کروائی گئی مگر کسی قسم کا تسلی بخش جواب نہیں ملا۔

(جاری ہے)

رہائشیوں کے مطابق روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس سے کاروبار، گھریلو امور اور طلبہ کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں۔اہل علاقہ نے لیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی فوری طور پر بحال کی جائے اور آئندہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے۔