ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس ، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 19 نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی

منگل 19 اگست 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) چیئرمین سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں 19 نئی اسکیموں جو سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) 2025-26 میں شامل تھیں کی منظوری دی گئی جس سے پنجاب ایمرجنسی سروس کے مربوط و جامع نظام کو مزید مضبوط اور بہتر کیا جا سکے گا۔

چیف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے اجلاس میں 19 نئے منصوبے پیش کیے جن میں پنجاب کی 2 تحصیلوں، علی پور چھٹہ ضلع وزیرآباد اور خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور میں ریسکیو اسٹیشنز کے قیام کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ 11 ٹاون میں نئے ریسکیو اسٹیشنزکے قیام شامل ہیں جن میں مرید والا فیصل آباد، ساندھیانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جسیر والا سیالکوٹ، ڈوگل موڑ ایمن آباد سیالکوٹ، قلعہ کلر والا سیالکوٹ، تلونڈی بھنڈراں نارووال، سید والا ننکانہ صاحب، رنگ پور مظفرگڑھ، چولستان رورل ہیلتھ سنٹر ہیڈ فرید لیاقت پور رحیم یار خان، بھٹاواں صادق آباد رحیم یار خان اور کالووال لالیاں چنیوٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھکر میں ائیر ایمبولینس کے لیے ایئر سٹرپ کی تعمیر، 109 تحصیل و ٹاون ریسکیو اسٹیشنز اور ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں سولر سسٹم کی تنصیب، ایمرجنسی میڈیکل ڈسپیچ سسٹم کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے اور فصلوں و گنجان شہری علاقوں میں آگ پرریسپانس کرنے کے لیے الٹرا ہائی پریشر فائر کی گاڑیوں کی فراہمی کے منصوبے بھی پیش کیے گئے۔ان تمام منصوبوں کی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، فنانس اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے نمائندوں، متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرزکے ساتھ تفصیلی مباحثے اور ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے ممبران کی سفارشات پر ضروری ترامیم کے بعد حتمی منظوری دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :