سینیٹ نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے منظور کرلیا

منگل 19 اگست 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء) سینیٹ نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا۔منگل کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے انسداد دہشت گردی قانونی 2025 میں ترمیم کا بل پیش کیا۔اس موقع پر اپوزیشن نے احتجاج اور شور شرابہ کیا، جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل پر ترامیم پیش کیں جنہیں ایوان نے مسترد کردیا۔

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے انسداد دہشتگردی بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں ملک میں دہشتگردی کے حوالے سے قوانین بناتے گئے یہ مرض بڑھتا گیا، یہ ترمیم جو تجویز کی گئی ہے اگر یہ کمیٹی میں چلی جستی تو قیامت نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ نوے دن کی بات کی گئی ہے لیکن اڈ کو مزید بڑھانے کی بات بھی کی گئی ہے، حفاظتی تحویل میں آرٹیکل 10 کو کیوں رکھا گیا ہے ، ہمیں کہا جاتا ہے کہ آپ کے جولوگ لاپتہ تھے وہ اب لاپتہ نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک غلط کام کو غلط کام سے تشبیہہ دینا کیسے ٹھیک ہوسکتا ہے، فیصل سبزواری کی باتوں سے لگا کہ وہ مجبوری کے تحت اس کی حمایت کررہے ہیں۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ترامیم کے ساتھ اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کو بل بھجوانے کی تحریک بھی ہے۔بل کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ایوان سے واک آوٹ کیا جب کہ صرف سینیٹر ہمایوں مہمند ایوان میں بیٹھ کر مخالفت کرتے رہے۔