سرینگر،پونچھ میں گولی لگنے سے بھارتی فوجی زخمی

منگل 19 اگست 2025 21:40

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے کہاہے کہ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے بالنوئی فارورڈ پوسٹ پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کا اہلکار حادثاتی طورپرگولی چلنے سے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ182بی ایس ایف کا کانسٹیبل نروٹے گنپت بالنوئی پوسٹ پر ڈیوٹی کے دوران حادثاتی طور پرگولی لگنے کے واقعہ میں زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ 19اگست 2025کو تقریبا دوبجے پیش آیا۔حکام نے بتایاکہ اسے فوری طور پر طبی امداد دی گئی اورمزید علاج کے لئے راجوری کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔