لاہور سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانےوالے پولیس افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب

بدھ 20 اگست 2025 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لاہور سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانےوالے 60 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ۔ترقی پانےوالے افسران کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباددی۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے لاہور پولیس کے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے،پنجاب پولیس کی تاریخ کے سب سے بڑے پروموشن بورڈ میں 406 سب انسپکٹرز کو ترقی دی گئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے نئے پولیس یونٹس کے قیام سے ہزاروں نئی آسامیاں، پروموشنز ممکن ہوئیں،حکومت پنجاب نے پولیس ہیومن ریسورس، سیف سٹیز، لاجسٹکس اور ٹرانسپورٹ کے لئے اربوں روپے فراہم کئے ہیں ، امن کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی بھرپور سرپرستی پر وزیر اعلی پنجاب کے شکر گزار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے بعد ٹورازم، سائبر پولیس ونگز کے ذریعے مزید سینکڑوں آسامیاں اور پروموشنز ہوں گی،ٹرائی باڈر ایریاز، کچے میں دہشت گردوں، شرپسندوں کے حملوں سے حفاظت کیلئے وہیکلز بلٹ پروفنگ کا عمل جاری ہے، آئندہ سال تک پنجاب کے تمام شہروں، تحصیلوں، یونین کونسلز کو سیف سٹی ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیں گے، تمام پروموشنز، ویلفیئر اقدامات کے بدلے میں پاکستان کی بے خوف حفاظت، پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ملتان، سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔