
وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے صوابی اور سوات کا دورہ،انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
بدھ 20 اگست 2025 11:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں انہوں نے سوات کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں کلاؤڈ برسٹ اور حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملک نیک محمد خان داوڑ نے ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر مینگورہ اور ضلعی دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت نے ریسکیو سرگرمیوں، متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی امداد اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مشکل ترین حالات میں سینکڑوں انسانی جانیں بچائیں اور متاثرہ عوام کو بروقت امداد فراہم کی۔معاون خصوصی نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ایمرجنسی کال ہینڈلنگ سسٹم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔ انہوں نے ایمبولینس، فائر وہیکلز اور واٹر ریسکیو گاڑیوں کا بھی معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملک نیک محمد خان داوڑ نے کہا کہ ریسکیو اہلکار عوام کی جان و مال کے اصل محافظ ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریسکیو 1122 کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے حکومت تمام ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عوام کو بروقت اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈی پی او ساہیوال نے چیچہ وطنی سرکل میں 5 مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کی شکایات سنیں
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24اگست کو طلب
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریائوں میں پانی کی سطح بلند، بند ٹوٹنے سے فصلیں اور بستیاں متاثر
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا رات بھر بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزارت صحت کے فیصلے براہ راست انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، وفاقی وزیر صحت
-
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال نے کلاس نہم امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا
-
وزیرصحت پنجاب اور سیکرٹری صحت کی زیر صدارت نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کے حوالے سے اجلاس،پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا
-
شہرکی تمام بڑی شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل، میئر کراچی
-
مریم نواز کی جاپان کو پنجاب میں ہائبرڈ کاروں کی تیاری اور اسمبلنگ کی دعوت
-
گورنر سندھ کی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ملکر کام کرنے کی پیشکش
-
پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 54 واں یوم شہادت منایاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.