قوم سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرے ، شاہد خان آفریدی کی اپیل

بدھ 20 اگست 2025 12:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) لیجنڈ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرے ، مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ قوم ایک دوسرےکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ بے گھر ہوئے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں خواہ وہ بونیر، صوابی ، سوات یا کہیں سے بھی تعلق رکھتے ہوں ،ان کی مشکلات کی حل کرنے کےلئے پوری قوم آگے آئے، ہماری قوم کی یہ خاصیت ہے کہ مشکل وقت میں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی فائونڈیشن اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرے گی ، انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ان متاثرین کی امداد کےلئے دل کھول کر عطیات دیں ۔\932