فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

بدھ 20 اگست 2025 14:34

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 80سے زائد مقامات پر لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب چھین کر لے گئے درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا تفصیلات کے مطا بق مدینہ ٹائون کے علاقہ عبداللہ گارڈن کے احمد سہیل کا والد سہیل احمد اور لنڈیانوالہ کے علاقہ 629گ ب کے اللہ رکھا کا بھائی گھر سے سودا سلف لینے کیلئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

شہباز ٹائون سی بلاک کے عدنان سے 60ہزار وفون، سنت پورہ کے قریب اعظم سے لیپ ٹاپ وفون، پنج پلیاں کے قریب کاشف سے 70ہزار وفون چھین لیے، رضا آباد کے وسیم عباس کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی قیمتی سامان، 129ر۔

(جاری ہے)

ب کے قریب نفیس احمد سے موٹر سائیکل نقدی وفون، ہجویری ٹائون میں شاہد کی دکان لوٹ لی، رحمان ٹائون کے نصیر احمد کے گودام سے سامان چوری، 7ج ب کے عبدالجبار کی ورکشاپ سے لاکھوں کا سامان چوری، 100ج ب کے سیف کی ورکشاپ سے سامان چوری، کہکشاں کالونی کے کاشف سے 50ہزار، جڑانوالہ روڈ پر شہباز شاہ سے 1لاکھ وفون، بی بی جان چوک کے قریب امجد علی سی13ہزار وفون، العزیز مسمجد کے باہر عائشہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، صدیقیہ قبرستان کے قریب شاہد سے جھپٹا مار کر فون، پل کوریاں سمندری روڈ پر طاہر علیم سے 60ہزار وفون، ایوب کالونی سے نوید سے نقدی وفون، 268ر۔

ب کے شاہد علی کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 277ر۔ب کے شہزاد سے ڈیڑھ لاکھ، 251ر۔ب کے حسیب کی حویلی سے مویشی، پنجاب ہائوسنگ کالونی میں عامر کی دکان سے سامان چوری، ڈھڈی والا کے قریب نصیب سے موٹر سائیکل وفون، رحیم ویلی کے قریب زین العابدین سے 3ہزار وفون، 29ج ب کے عبداللہ کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل، سجاد پارک جڑانوالہ کے وقاص سے 27ہزار، 120گ ب کے عمیر سے نقدی وفون، 108گ ب کے احسان الحق سے نقدی وفون، 144گ ب کے شہزاد سے موٹر سائیکل ونقدی، 140گ ب کے ریاض سے 10ہزار وفون، 144گ ب کے مقبول سے موٹر سائیکل ونقدی، 144گ ب کے شعیب سے 50ہزار وفون، 266ر۔

ب کے احتشام سے 15ہزار وفون، 452گ ب کی شہناز بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، قصبہ تاندلیانوالہ کے بلال سے موٹر سائیکل، قصبہ تاندلیانوالہ کے اکرم کے گھر کا صفایا کر دیا، فیصل آباد روڈ پر وسیم سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں رشید آباد کے شفیق، سیف آباد کے شان علی، گوبند پورہ کے قادر عباس، غلام محمد آباد صدر بازار کے اویس، کلیم شہید پارک سے ریاض، محمود آباد کے حمزہ اسلم، جھال چوک سے نبیل، ڈی گرائونڈ سے ولید انور، مسعود آباد کے ارشاد احمد، سمن آباد کے فراز، 70ج ب کے وحید، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ سے جمشید اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔