فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا

بدھ 20 اگست 2025 14:41

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)فیصل آباد تھانہ بٹالہ کالونی جرائم پیشہ افراد کی اماج گاہ بن گیا جگہ جگہ زنا حرام کاری کی اڈے قائم تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کے ایریا محلہ امین پارک گلی نمبر 6 میں کوثر نامی بدنام زمانہ خاتون نے قبحہ خانہ بنا رکھا جہاں دن رات جسم فروشی کا مکروع دھندہ جاری رہتا ہے زنا حرام کاری کی وجہ سے اہل محلہ پریشان اطراف میں بچیوں کے دینی مدارس بھی متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ کوثر نامی خاتون کے پاس منشیات فروش اور دیگر جرائم پیشہ اشتہاری لوگ بھی آتے رہتے ہیں جن سے اہل محلہ کو ہراساں کرواتی رہتی ہے محلے والوں کا جینا حرام کر رکھا ہے بارہا ایس ایچ او و دیگر عملہ کو نشان دہی کی ہے لیکن مقامی پولیس کاروائی کرنے سے گریزاں ہے سی پی او اور آر پی او فیصل آباد سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ جسم فروشی اور منشیات فروشی کے اس مکروع دھندے کو بند کیا جائے مکروع دھندہ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے