افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ،71افراد جاں بحق

ہرات میں بس اور ٹرک کے تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی،حکومتی ترجمان

بدھ 20 اگست 2025 17:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں مقامی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی نے اعلان کیا ہے کہ ایک سڑک حادثے میں 71 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کابل کی جانب آنے والی ایک بس جس میں واپس بھیجے جانے والے مہاجر سوار تھے، ایک ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد اچانک آگ پکڑ گئی۔پولیس کے مطابق "تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے بس مرکزی سڑک سے ہٹ گئی اور ہرات صوبے میں ایک ٹرک سے جا ٹکرائی۔