پتوکی شہر بھر میں سیوریج و صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم انتظامیہ نے خاموشی اختیار رکرلی

بدھ 20 اگست 2025 17:18

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) پتوکی شہر بھر میں سیوریج و صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم انتظامیہ نے خاموشی اختیار رکرلی وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے پتوکی میں صفائی ستھرائی نہ ہونے سے شہر کا حلیہ بگڑ کررہ گیا اے سی پتوکی فرقان خاں نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کرلی پتوکی کہنہ روڈ، گلشن سبحان کالونی ،انور کالونی،فیصل کالونی ، پرانی منڈی ،میگہ روڈ سمیت پورے شہر بھر صفائی ستھرائی سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر ہر طرف گندگی نے اپنا ڈیرہ جمایا ہوا ہے لاہور ویسٹ مینجمنٹ پتوکی ٹھیکیدار اور ایریا مینجر نے خاموشی اختیار کررکھی ہے اور اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کرنے میں مصروف ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پتوکی میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور ناہل انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور کاروائی عمل میں لائی جائے ۔