اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار

DW ڈی ڈبلیو بدھ 20 اگست 2025 14:40

اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، ..
  • اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار

ادارت: امتیاز احمد، کشور مصطفی


اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار

ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے آج بدھ کے روز بتایا کہ غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج ایک منصوبہ بندی کے تحت آپریشن شروع کرنے سے قبل 50 ہزار ریزروسٹس کو طلب کرے گی، تاہم غزہ پٹی کے سب سے بڑے شہری مرکز میں متوقع اس آپریشن میں زیادہ تر موجودہ فوجی اہلکار ہی حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)


خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس فوجی اہلکار نے بتایا کہ ریزروسٹس کو اگلے چند دنوں میں ستمبر میں ڈیوٹی کے لیے حاضر ہونے کے نوٹس بھیجے جا سکتے ہیں۔
اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا، ’’اس نئے مرحلے میں زیادہ تر فوجی ریزروسٹس نہیں بلکہ موجودہ فوجی اہلکار ہوں گے۔‘‘
اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ طلب کیے جانے والے ریزروسٹس فضائیہ، انٹیلیجنس یا معاون کرداروں میں ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں یا غزہ سے باہر تعینات موجودہ فوجیوں کی جگہ لے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :