
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنوبی سوڈان کی بگڑتی ہوئی سیاسی و سلامتی کی صورتحال پربھی گہری تشویش کا اظہا ر
میاں محمد ندیم
بدھ 20 اگست 2025
14:49

(جاری ہے)
عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ 2019 سے 2021 کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد خواتین اور بچیاں لاپتہ ہوئیں جو اس المیے کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے. انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں جنسی تشدد کے خلاف فوری اور موثر کارروائی کرے تاکہ متاثرہ خواتین اور بچیوں کو انصاف دلایا جا سکے عاصم افتخار احمد نے جنوبی سوڈان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے تجدید شدہ امن معاہدہ ہی امن کی بنیاد ہے اور اس کی خلاف ورزی موجودہ بحران کو مزید گہرا کر سکتی ہے. انہوں نے فوری طور پر جنگ بندی 2018 کے تجدید شدہ امن معاہدے کی پاسداری اور تمام فریقین کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے عاصم افتخار نے کہا کہ جنوبی سوڈان میں سیاسی و سلامتی کا ماحول اس وقت پسپائی اختیار کر رہا ہے جب اسے آگے بڑھنا چاہئے. انہوں نے زور دیا کہ تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، کیونکہ اعتماد اور شمولیت ہی دیرپا امن کی کنجی ہیں انہوں نے کہا کہ 2026 کے آخر میں متوقع انتخابات امن کی ایک کرن ہیں، مگر شفاف اور قابل اعتبار انتخابات کے لیے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر اعتماد اور جامعیت کا ماحول بھی ضروری ہے. عاصم افتخار نے جنوبی سوڈان میں انسانی بحران کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں، ہیضے کی وبا اور ہمسایہ ملک سوڈان کی صورتحال کے اثرات نے لاکھوں افراد کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے امن مشن کو زندگی کی ڈور قرار دیتے ہوئے پاکستانی امن فوجیوں کی خدمات کو سراہا.
مزید اہم خبریں
-
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی حالت زار پراقوام متحدہ فوری کارروائی کرے . عاصم افتخار
-
چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ
-
پشاورہائیکورٹ کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا تقرر نہ کرنے کے حکم امتناع میں توسیع
-
عمران خان ضمانت کیس، فیملی کو عدالت میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. چیف جسٹس
-
اسرائیل غزہ شہر پر حملے سے قبل 50 ہزار ریزرو فوجیوں کو واپس بلائے گا، فوجی عہدیدار
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ ترین مانیٹری پالیسی رپورٹ محتاط لیکن متوازن نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے. ویلتھ پاک
-
نریندر مودی بھارت، چین تعلقات میں پیش رفت سے خوش
-
کراچی میں شدید بارش کے پیش نظرعام تعطیل‘اربن فلڈنگ سے شہرمیں10افراد ہلاک
-
صوابی میں سیلاب کی تباہی‘29 لاشیں برآمد، پاک فوج کی بھرپور امدادی کارروائیاں جاری
-
مون سون اور گلیشیئرپگھلنے سے پنجاب کے دریاﺅں میں پانی کا دبا ﺅبڑھ گیا
-
سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ
-
پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.