چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے، اسٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے.بیان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اگست 2025 14:48

چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں. چینی وزارت ..
 بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اگست ۔2025 )چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان مضبوط دوست اور اہم امور میں شراکت دار ہیں،چینی وزیر خارجہ وانگ وی تین سال میں پاکستان کا دوسرا اہم دورہ کرینگے، دورے کے دوران اسٹریٹجک رابطے، بین الاقوامی وعلاقائی امور میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا، چین اس دورے کے ذریعے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پر عزم ہے .

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پاک چین مضبوط و تاریخی تعلقات کے تناظر میں جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال جون میں پاکستان کے وزیر اعظم نے چین کا سرکاری دورہ کیا تھا رواں سال فروری میں پاکستان کے صدر نے بھی چین کا دورہ کیا، چینی صدر اور پاکستانی قیادت دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پرعزم ہیںترجمان نے کہا کہ ان اعلی سطحی دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے اور دونوں قیادتیں دوطرفہ رشتوں کی مزید مضبوطی کے لیے پرعزم ہیں.