
سندھ اور بلوچستان میں 22 اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے طاقتور سلسلے ملک میں داخل ہو رہے ہیں. محکمہ موسمیات
میاں محمد ندیم
بدھ 20 اگست 2025
13:52

(جاری ہے)
سندھ کے اضلاع مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں معمول سے بہت تیز بارش کا امکان ہے جب کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں. بلوچستان کے اضلاع بارکھان، موسی خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی بارش، آندھی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کا سلسلہ 22 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اسی دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، جہلم، گجرات، گجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے. خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی بھی بارش کے زیر اثر رہیں گے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے نشیبی علاقے بشمول کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو میں طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جب کہ بلوچستان کے شمالی اور جنوب مشرقی حصوں میں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشیں، آندھیاں اور بجلی کڑکنے کے واقعات کچی عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز جیسے کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اس صورتحال میں عوام، مسافروں اور سیاحوں کو غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں میں جانے سے گریز اور تازہ ترین موسمی اطلاعات سے باخبر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
پتا نہیں تم اتنی منفی سوچ کیوں رکھتے ہو؟ صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم پر برس پڑے
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا تو حکمرانوں کا نان نفقہ بند کردینگے، حافظ نعیم
-
پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
-
پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن
-
ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا
-
پاکستان اور بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی مصافحے سے گریزاں
-
نادرا نے انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈ کی منسوخی کا عمل مزید آسان کردیا
-
کبھی پنجاب سے نفرت اور تعصب کی عینک اتار کر دیکھ لیجئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے، شرجیل میمن
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
-
بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.