پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے

1971 کا حوالہ تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش،بھارت نے خود چارٹرکی خلاف ورزی کی. پاکستان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 اگست 2025 13:51

پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 اگست ۔2025 )پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیئے پاکستان نے سلامتی کونسل میں جواب دیا کہ بھارت کے ریمارکس حقیقت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، بھارت کا ریکارڈ انسانی حقوق اورعالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھرا ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم،اقلیتوں اور نچلی ذات کے ہندوں پرمنظم جبر و امتیاز کا سلسلہ جاری ہے،1971 کا حوالہ تاریخ کومسخ کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے خودچارٹرکی خلاف ورزی کی ہے بھارت میں آرایس ایس حکومت نے مسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں پر دہشت مسلط کر رکھی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام،گھروں پرحملے اور زبردستی مذہب کی تبدیلی کی جارہی ہے،پاکستان ہندوتوا کے پجاری مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام مطالبات کرتے ہیں انہوں نے کہا بابری مسجد سمیت سینکڑوں مساجد مسمار،مسلمانوں کے ثقافتی ورثے کومٹانے کی کوشش کی گئی،بھارت میں ریپ اورجنسی تشدد کی وبا،دہلی گینگ ریپ جیسے واقعات عالمی ضمیر کے لیے دھچکا ہیں.

پاکستانی مندوب نے کہاکہ بھارت میں جنسی جرائم کثرت سے اوراستثنیٰ کے ساتھ رونما ہوتے ہیں،حق خودارادیت کے دفاع میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات واپس لے،مظالم بند کرے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے.