وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ کو اب موت کی سڑک پکارا جا رہا ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

بدھ 20 اگست 2025 17:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء) وادی نیلم ویلی کے علاقے شنڈاس میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 5 افراد جانبحق جبکہ کمسن بچی شدید زخمی راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومت آزادکشمیر سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی نیلم ویلی کی سڑکات کی حالت بہتر کریں سڑکوں کے سائیڈوں پر حفاظتی دیواریں اور مضبوط جنگلے لگائیں جائیں تاکہ حادثات سے بچا سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ کو اب موت کی سڑک پکارا جا رہا ہے حکومت آزادکشمیر کا اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود سڑکوں کی حالت تشویشناک ہے آئے روز سیاحوں کی گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہیں حکومت آزادکشمیر کو چاہیے کہ وہ سیاحوں کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور انھیں سڑکوں پر گاڑی چلانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ نیلم ویلی پر حادثات اتنے تواتر کے ساتھ ہو رہے ہیں کہ لوگ اب اس پر جانے میں ڈرنے لگے ہیں نیلم ویلی میں متواتر حادثات کی مختلف وجوہات ہیں،جن میں سب سے اہم وجہ پرانی اور تقریباً ناکارہ ہو جانے والی گاڑیوں کا استعمال ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادکشمیر اس اہم معاملہ پر فوری اپنی توجہ مرکوز کرے۔