کمشنر ساہیوال ڈویژن کا اٹاری کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ

بدھ 20 اگست 2025 19:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے اٹاری کے مقام پر دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید، اسسٹنٹ کمشنر فیصل ولید، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرظفر اقبال، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے اٹاری کے مقام پر ملحقہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر محکمہ انہار کے افسران نے دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو آپریشن بارے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سے بریفنگ لی، محکمہ انہار کے حکام نے بتایا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ پر پانی کا اخراج ہزار کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 69 ہزار کیوسک اور اخراج 58 ہزار کیوسک ہے۔

کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین کو مہیا کی جانے والی سہولیات کی بھی چیکنگ کی، کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے فلڈ ریلیف کیمپس میں سیلاب متاثرین بہترین سہولیات مہیا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے محکمہ ریسکیو، ہیلتھ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس سمیت تمام محکموں کے افسران کو سیلاب متاثرین کے لیے بہترین اقدامات کرنے والے احکامات جاری کیے۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں،اگرچہ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال میں حالات کنٹرول میں ہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :