اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائرز سعودی عرب قومی انڈر 23 ٹیم کا کیمپ جاری

بدھ 20 اگست 2025 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز سعودی عرب قومی انڈر 23 ٹیم کا کیمپ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جس کو ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے ٹیم کو جوائن کر لیاہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر ٹرائی آئوٹس سے منتخب ہونے والے 50 کھلاڑی کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ حتمی 23 رکنی سکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ عراق کے خلاف 3 ستمبر کو کھیلے گا اور پاکستان کی ٹیم اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان گروپ سٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔