پنجاب یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ کی سخت پابندی نافذ

شارٹس یا نامناسب لباس پہننے والوں کے لیے یونیورسٹی میں داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا

بدھ 20 اگست 2025 22:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے اپنے مقررہ ڈریس کوڈ پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت یونیورسٹی میں شارٹس یا نامناسب لباس پہننے والے طلباء و طالبات سمیت ہر فرد کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے یونیورسٹی ایریاز، کلاس رومز، شعبہ جات، گراونڈز اور رہائشی علاقوں میں شارٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شارٹس پہننا یونیورسٹی میں معمول بن گیا تھا۔وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی سخت ہدایات کے بعد داخلی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں جو ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ یہ اقدام یونیورسٹی میں ڈسپلن قائم کرنے اور طلباء و طالبات میں نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔