سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر

بدھ 20 اگست 2025 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔صدر پاکستان کے سیکریٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری نوٹی فکشین میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر مملکت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر ایک پوسٹ میں مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ میں صدر پاکستان کا ترجمان مقرر ہو گیا ہوں، (آج) جمعرات سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا۔مرتضیٰ سولنگی نے 2008 سے 2013 تک ریڈیو پاکستان میں اپنے دور میں 64 نشریاتی یونٹس اور 3 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک وسیع ورک فورس کی نگرانی کی، اس دوران انہوں نے وائس آف امریکا، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نیوز اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔وہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے پہلے پاکستانی نائب صدر اور قائم مقام صدر منتخب ہوئے تھے۔