
پنجاب فیملی پلاننگ پارٹنرز کوآرڈینیشن فورم تشکیل دے دیا گیا
بدھ 20 اگست 2025 23:01
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیرنے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی-ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خلیل، ڈی جی پاپولیشن کیپٹن ریٹائرد اورنگزیب حیدر، ڈاکٹر کیپٹن ریٹائرڈ عثمان اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھی-تقریب میں ورلڈ بنک، جائیکا و دیگر این جی اوز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی-فورم میں گرین سٹار کے ڈاکٹر عزیز نے بھی اظہار خیال کیا- صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم کی تشکیل باہمی تعاون اور خدمات میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہی- یہ فورم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا-انہوں نے کہا کہ فورم کی تشکیل فیملی پلاننگ سے متعلقہ خدمات کو مزید موثر بنانے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی- خواجہ عمران نے کہا کہ آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ممکن نہیں-یہ اقدام حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا-صوبائی وزیر صحت نے فیملی پلاننگ پروگرامز کی افادیت یقینی بنانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی اہمیت پر زور دیا-فورم کے شرکا نے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ہونے والی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی-خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ آئی ٹی بیسڈ انفارمیشن سسٹم کا آغاز سروس ڈیلیوری میں بہتری لائے گا-مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کی یونین کونسل سطح پر کام سے مکمل کوریج حاصل کی جا سکتی ہی-انہوںنے کہا کہ پرفارمنس بیسڈ ای وا وئچر اسکیم کے ذریعے 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستفیدین تک رسائی ممکن ہوئی ہی-میڈیا اور ایڈووکیسی ورکشاپس کے ساتھ ساتھ غیر روایتی آگاہی مہم اپنانے سے معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی ممکن ہے -مریم نواز ہیلتھ کلینکس عوام کو جامع طبی سہولیات اور فیملی پلاننگ طریقوں تک آسان رسائی فراہم کر رہے ہیں-محکمہ صحت و آبادی اور ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے درمیان فیوژن کے بعد تعاون کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر کا رحیم یار خان حادثہ میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
حکومت کے ڈیفالٹرز سے بِلوں کی ریکوریوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا رحیم یارخان ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، علمائے اہلسنت
-
صحافی خاور حسین کی موت گولی لگنے سے ہوئی: ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
-
کرنٹ سے جاں بحق 2 بھائیوں کے قتل کا مقدمہ کے الیکٹرک کے سی ای اواور افسران پر درج
-
عوامی شکایات پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کے الیکٹرک ہیڈ آفس کا اچانک دورہ
-
ساہیوال، سی سی ڈی سے مقابلہ ،اشتہاری زخمی حالت میں گرفتار،ایک فرار
-
ساہیوال ، تیز رفتار مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ریٹائرڈ سرکاری ملازم جاں بحق،مقدمہ درج
-
چیئرمین سینیٹ سے اطالوی ڈوپاسی فاؤنڈیشن کے طلباء وفد کی ملاقات ، ماحولیاتی تبدیلی، صحت، تعلیم اور عالمی پارلیمانی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
مسلط (ن) ، پیپلزپارٹی اصل میں ملک کا المیہ ہے: مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.