جیکب آباد بلدیہ کا کرایوں میں من مانہ اضافہ 500گنا اضافہ

چالان جاری کرائے داروں کا احتجاج کرایہ ادا نہ کرنے کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025 23:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) جیکب آباد بلدیہ کا کرایوں میں من مانہ اضافہ 500گنا اضافہ چالان جاری کرائے داروں کا احتجاج کرایہ ادا نہ کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ نے کرایوں میں من مانہ 500گنا اضافہ کردیا ہے جس کو کرائے داروں نے مسترد کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کرایہ ادا نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہر کے مارکیٹوں بس اڈے کے دوکانداروں کو کہنا تھا کہ بلدیہ نے دوکانوں کی تعمیر نہ کرائی اپنے پسیوں سے دوکان تعمیر کرائی خرچہ کیا اور مرمت بھی خود کراتے ہیں بلدیہ نے ایک ٹکہ خر چ نہیں کیا سالانہ کرایہ مارکیٹ اور اصول کے حساب سے جتنا بڑھتا ہے ادا کرنے کو تیار نہیں من مانی کسی صورت قبول نہیں ،بلدیہ بجٹ میں ہر سال جائیداد کی مرمت پر کروڑوں روپے رکھے جاتے ہیں کہاں خرچ ہوتے ہیں اسکا حساب دیا جائے وزیر بلدیہ اور اعلی ادارے نوٹس لیں اور مرمت کے فنڈ میں ہونے والی کرڑوں کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اورکرایوں کی مد میں دوکانداروںسے کی جانے والی زیادتی اور ناانصافی پر بلدیہ حکام کے خلاف کاروائی کی جائے ۔