تربت یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاسترھواں اجلاس

بدھ 20 اگست 2025 23:12

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) تربت یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کاسترھواں اجلاس، اہم تعلیمی اقدامات، پالیسیوں اور اصلاحات کی منظوری یونیورسٹی آف تربت کی اکیڈمک کونسل کا سترھواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت یونیورسٹی کے ویڈیوکانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی کے تمام امور بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022، یونیورسٹی کے وضع کردہ قواعد و ضوابط اور آئینی اداروں کے پاس کردہ فیصلوں کے مطابق چلائے جائیں گے تاکہ یونیورسٹی میں شفافیت، موثر ونتیجہ خیز گورننس اور تعلیمی معیار کی بہتری کو یقینی بنایاجاسکے۔

انہوں نے اس بات کو یونیورسٹی کے لئے سنگ میل قرار دیا کہ ان کے دورمیں 2026 کے اسپرنگ داخلوں میں نئے انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اور اصلاحات تمام اسٹیک ہولڈرز کے توقعات پر پورااترنے اوریونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔اکیڈمک کونسل نے اپنے سولہویں اجلاس کی کارروائیوں کی توثیق کی اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ اینڈ آئی ٹی، فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ لینگویجز، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور فیکلٹی آف لا کے بورڈز آف فیکلٹی کے فیصلوں کے علاوہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ،ایفیلی ایشن کمیٹی اور مختلف شعبہ جات اور پروگرامز کے بورڈز آف اسٹڈیز کی کارروائیوں اورسفارشات کی بھی منظور دی۔

اجلاس نے بلوچستان یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کے تحت تربت یونیورسٹی اور اس سے منسلک کالجوں سے فیکلٹی ممبران کو ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈکے لیے نامزد گی کی بھی منظوری دی۔کونسل نے چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگرامز میں پانچویں سمسٹر میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لیے ٹرانسکرپٹ کے ڈیزائن کا جائزہ لیا اور وزیر اعظم لٹریسی پروگرام کیتحت Each One Teaches Oneمہم کے نفاذ کی بھی منظوری دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کا اکیڈمک کیلنڈر2025، وزیر اعظم پروگرام کے تحت نیشنل اسکلز سرٹیفکیشن پروگرام [این ایس سی پی]سینٹر کا قیام، ریونیو جنریشن اورایچ ای سی کی ہدایات کی روشنی میں فہم القرآن اورپاکستان اسٹڈیزکورس کوسلیبس میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔مزید برآں،اجلاس نے فیکلٹی آف لا کے بلڈنگ میں سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ سینٹر کے قیام، ایچ ای سی کی بین الاقوامی تعاون کے پروگراموں میں تربت یونیورسٹی کی بھرپورشرکت، ٹرانس نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2024 پرعملدرآمد اور ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلہ ٹیسٹ کے لیے یونیورسٹی قواعدو ضوابط کی منظوری دی۔

اجلاس میں ڈینز، رجسٹرار، ڈائریکٹرز، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور کنٹرولر امتحانات کے علاوہ حکومت بلوچستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :