قومی و صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

این اے 143، این ای185اور پی پی 203پر ضمنی انتخاب 5نومبر کو ہونگے

بدھ 20 اگست 2025 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 143ساہیوال، این ای185ڈی جی خان اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 203ساہیوال کی نشست پر بھی ضمنی انتخاب 5نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامئے کے مطابق 26اگست کو ریٹرننگ آفیسرز پبلک نوٹس جاری کریں گے، 28سے 30اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

امیدواروں کی عبوری فہرست 30اگست کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق 3 ستمبر تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 8ستمبرتک کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کیخلاف اپیل کی جاسکے گی۔ 12ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔اپیلوں پرفیصلوں کے بعد 13ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری ہوگی، 15 ستمبر کو امیدواروں کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، 16ستمبرکو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔