انڈر18رگبی چیمپئن شپ : فورٹ عباس آر ایف سی نے اسلام آباد جنز آر ایف سی کو 12-10 سے شکست دیدی

بدھ 20 اگست 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام انڈر18 رگبی چیمپئن شپ فورٹ عباس آر ایف سی نے زبردست مقابلے کے بعد فائنل میں اسلام آباد جنز آر ایف سی کو 12-10 سے شکست دیدی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان رگبی ا کیڈمی لاہور کینٹ میں انڈر 18 رگبی چیمپئن شپ کھیلی گئی۔ ایک روزہ چیمپئن شپ میں پانچ ٹیمیں شریک ہوئیں جن میں الفاسٹار آر ایف سی، پشاور آر ایف سی، اسلام آباد جنز آر ایف سی، فورٹ عباس آر ایف سی اور رائل کنگ آر ایف سی فاروق آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان رگبی یونین کے سیکرٹری سلمان مظفر شیخ کا کہنا تھا کہ پی آ ر یو گراس روٹ لیول پر زیادہ ٹورنامنٹ منعقد کروا رہی ہے، انڈر18 رگبی چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے ابھرتے ہوئے نوجوان لڑکوں نے شرکت کی جو رگبی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پانچوں ٹیموں کے درمیان لیگ میچز ہوئے ،پہلے سیمی فائنل میں فورٹ عباس آر ایف سی نے رائل کنگ آر ایف سی کو 10-4 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد جنز آر ایف سی نے الفا آر ایف سی کو 19-14 سے ہرا دیا جبکہ مین فائنل میں فورٹ عباس کے نوجوان نے اسلام آباد کے ابھرتے ہوئے نوجوانوں کو 12-10 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔میچ میں الفا آر ایف کی تیسری، رائل کنگ فاروق آباد چوتھی اور پشاور آر ایف سی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔