ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی پرائس کنٹرول کے تحت کارروائیاں، 10دکانیں سیل ، 30دکاندار گرفتار

بدھ 20 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے پرائس کنٹرول کے تحت 10دکانیں سیل کرکے 30دکانداروں کو گرفتارکرلیا۔ بدھ کو ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف سب ڈویژنز بشمول سریاب، صدر، سٹی اور کچلاک میں پرائس کنٹرول کارروائیاں کیں اور تندوروں، قصابوں اور جنرل اسٹورز کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 110 دکانوں کا معائنہ کیا گیاجس کے دوران30 دکانداروں کو گرفتار کیا گیااور10 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ14 افراد کو جیل بھیجا گیا25 دکانداروں کو 50 ہزار روپے کے مجموعی جرمانے عائد کیے گئے۔

اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی ، عالمو چوک ، اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے سب ڈویژن سریاب کے مختلف علاقوں اور اسپیشل مجسٹریٹ لیاقت علی جتوئی نے گوالمنڈی چوک، طوغی روڈ اور دیگر علاقوں میں پرائس کنٹرول کارروائیاں کیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔