ٖایف آئی اے کی بڑی کاروائی: سی ڈی اے پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

غ*گرفتار ملزمان نے جعل سازی سے مرحوم خورشید اختر کا پلاٹ ہتھیا لیا، تفتیش جاری

بدھ 20 اگست 2025 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر میں ملوث 2 ملزمان گرفتارفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں امداد علی اور آجون شاہ شامل ہیں، جنہوں نے دیگر افسران کی ملی بھگت سے فراڈ کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں سے امداد علی سی ڈی اے میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن ڈائریکٹوریٹ جبکہ آجون شاہ کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر تعینات تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق، ملزمان نے جعل سازی کرتے ہوئے مرحوم خورشید اختر کے بجائے خورشید بیگم کے نام پر اسلام آباد کے علاقے I-12/4 میں پلاٹ الاٹ کر دیا تھا۔

یہ فراڈ 2016 میں دیگر سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے کیا گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی اے کی اس کارروائی کو اسلام آباد میں سی ڈی اے کے پلاٹوں کی غیر قانونی ٹرانسفر اور کرپشن کے خلاف ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہی

متعلقہ عنوان :