Live Updates

اسٹیٹ بینک شرح سود کو 5 فیصد مہنگائی کے برابر لائے‘گوہر اعجاز کا مطالبہ

ْشرح سود کم کرنے سے مقامی قرض پر سود کی ادائیگیاں آدھی رہ جائیں گی‘ سابق نگران وفاقی وزیر

بدھ 20 اگست 2025 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)سابق نگران وفاقی وزیر اور چیئرمین اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 5 فیصد مہنگائی کے برابر لائے، شرح سود کم کرنے سے مقامی قرض پر سود کی ادائیگیاں آدھی رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں مقامی قرضوں پر بھاری شرح سود کی ادائیگیوں کو تسلیم کیا گیا، حکومت مقامی قرضوں پر 15.82 فیصد سود ادا کر رہی ہے،حکومت مقامی بینکوں سے سب سے زیادہ قرضہ لے رہی ہے، مقامی بینک حکومتی سکیورٹیز میں 100 فیصد سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود کو 5 فیصد مہنگائی کے برابر لائے، شرح سود کم کرنے سے مقامی قرض پر سود کی ادائیگیاں آدھی رہ جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس گزاروں کا 3 ہزار 500 ارب روپے بینکوں کے منافع پر خرچ کیا جا رہا ہے،شرح سود کو بلند رکھنے سے مہنگائی کو کیسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے جب حکومت 70 فیصد مجموعی ملکی قرضہ مقامی بینکوں سے حاصل کر رہی ہو۔بینک صارفین کیلئے مورگیج اور قرض کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے،پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت بنانا ضروری ہے، شرح سود کو 6 فیصد سے کم کرنے کا وقت ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات