sحاجی بخت محمد آکا ملیزئی اچکزئی ندا کہول والے وفات پاگئے

بدھ 20 اگست 2025 21:10

۲کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) حاجی بخت محمد آکا ملیزئی اچکزئی ندا کہول والے وفات پاگئے۔ مرحوم جانان خان، عبدل خان کے بھائی ، خان شہید علاقائی یونٹ پشتون آباد کے سینئر معاون سیکرٹری عصمت پامیر ،رحمت اللہ، نعمت اللہ ، سیف اللہ، اسد خان کے والد ،حاجی مولاداد آکا ،حاجی عبدالغفور آکا، حاجی سلطان علی آکا، حاجی آغا محمد، کے بھتیجے ،حاجی نیک محمد ، حاجی خدائے رحیم ،ڈاکٹرعبدالصمد اور حاجی خان محمد کے چچا زاد بھائی تھے۔

(جاری ہے)

فاتحہ خوانی آج سے 22,21اگست کو منان چوک پشتون آباد کوئٹہ میں ہوگی ۔ دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان، صوبائی ایگزیکٹیوز، ضلع سیکرٹری سید شراف آغا وضلع کمیٹی کے اراکین ،تحصیل سٹی کے صدر منان نصرت ، جنرل سیکرٹری شکور افغان ودیگر کمیٹی کے اراکین نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :