
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ، ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ضروری ہے ، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ
جمعرات 21 اگست 2025 19:26

(جاری ہے)
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ نہ صرف درخت لگائیں بلکہ ان کی حفاظت بھی کریں کیونکہ تحفظ درخت لگانے سے زیادہ ضروری ہے۔
میاں ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی فائونڈیشن (پی ایچ اے ایف )کے سی ای او شاہد حسین اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کی مہمات تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں شروع کی جائیں ۔انہوں نے پی ایچ اے ایف سمیت تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ شجرکاری کو اپنی مستقل سرگرمیوں کا حصہ بنائیں تاکہ ہر ہاؤسنگ سوسائٹی ماحول دوست پالیسیوں کو ترجیح دے۔اس موقع پروفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شذرا منصب علی خان کھرل نے پودا لگا کر مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔واضح رہے کہ یہ شجرکاری مہم وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کی گئی ہے، صرف اس پراجیکٹ کے لیے وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے 600 پودے فراہم کیے گئے ہیں۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر شذرا منصب علی خان کھرل نے اس بروقت مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ درخت آفات پر قابو پانے، پانی کی سطح برقرار رکھنے اور زمین کو جڑوں کے ذریعے مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے حالیہ دورہ صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں’ جن میں سوات اور بونیر شامل ہیں‘ کے مشاہدات بیان کرتے ہوئے تباہی کو نہایت ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس مہم کا نام بیٹیوں اور خواتین کے تناظر میں رکھا گیا ہے کیونکہ وہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شجرکاری ہی ان اثرات کو کم کرنے کا واحد مؤثر حل ہے اور پاکستان کا ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ درست ہے کیونکہ پاکستان عالمی ماحولیاتی اخراج میں کم حصہ ڈالنے کے باوجود اس کے اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئندہ بقا اور استحکام کے لیے ہمیں فوری طور پر ماحول دوست پالیسیاں اور پائیدار طرزِ زندگی اپنانا ہو گا۔\932مزید اہم خبریں
-
صنعتی یونٹس لگانے کیلئے حاصل کئے گئے پلاٹوں پر کارخانے نہ لگے تو پلاٹ کینسل کر دیں گے
-
'بڑے باپ کی بیٹی ہے نا‘ اوشا نڈکرنی زویا اخترپر برس پڑیں
-
’پاکستانی طالب علموں کے رول ماڈل امریکی جج‘ دنیا سے رخصت
-
تحریک انصاف نے عمران خان کو سپریم کورٹ سے ملنے والے ریلیف کوخوش آئندقرار دے دیا
-
سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہو گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
-
صنعتی یونٹس لگانے کیلئے پلاٹوں پر کارخانے نہ لگے تو پلاٹ کینسل ہوںگی : چوہدری شافع حسین
-
پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ، ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری ضروری ہے ، وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ
-
وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ کو سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان وصول
-
ہزاروں خاندان دہشت گردی کے زخم آج تک اٹھائے ہوئے ہیں، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وزیرداخلہ محسن نقوی
-
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو کم سے کم انسانی عمل دخل کا حامل بنا کر مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے گا،وزیر صحت مصطفی کمال
-
وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،پاک امریکہ تعلقات اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر تبادلہ خیال
-
بارش وقفے وقفے سے ہوتی تو مسائل نہ ہوتے، تکلیف پر شہریوں سے معذرت چاہتے ہیں، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.