Live Updates

آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے جامع اقدامات کا اعلان

بدھ 20 اگست 2025 22:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کی اپیل کے جواب میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے جامع اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارہ متاثرہ علاقوں میں فوری اور درمیانی مدت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سکولوں کی مرمت اور مضبوطی، سرکاری صحت مراکز میں سولر سہولیات کی بحالی، پینے کے پانی کی سکیموں کی مرمت اور حفاظتی انفراسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 16 ہزار 500 موبائل ہیلتھ یونٹس تعینات اورپورٹ ایبل میڈیکل آلات فراہم کئے جائیں گے جبکہ تین ہزار غذائی قلت کے شکار بچوں اور خواتین کی نشاندہی اور علاج کیا جائے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق، تقریباً 500 منصوبے شروع کیے جائیں گے جن کے تحت زرعی اراضی کی بحالی، مال مویشیوں کی مد میں مدد اور متاثرہ خاندانوں کو مائیکرو گرانٹس فراہم کیے جائیں گے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات