ّپولیس سروس میں نمایاں خدمات پر اسلام آباد پولیس کے افسران اور شہداء کو میڈلز کا اعزاز

بدھ 20 اگست 2025 23:20

"اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء)وزارت داخلہ نے پولیس سروس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے لیے اعزازی میڈلز کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے چھ افسران کو ان کی گراں قدر خدمات پر مختلف ایوارڈز دیے جائیں گے۔آئی جی اسلام آباد، ڈاکٹر اکبر نذیر خان، کو پولیس سروس کا سب سے بڑا ایوارڈ "قائد اعظم پولیس میڈل" سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، ڈی آئی جی اسلام آباد، محمد جواد طارق، کو بھی اس اعلیٰ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے، جو اس سے قبل پاکستان پولیس میڈل کے بھی حامل ہیں۔انسپکٹر سلمان شاہ کو پاکستان پولیس میڈل دیا جائے گا، جو ان کی محنت اور فرض شناسی کا اعتراف ہے۔ اس کے ساتھ ہی، اسلام آباد پولیس کے دو شہدائ اور ایک کانسٹیبل کو بھی ان کی قربانیوں اور خدمات کے عوض میڈلز دیے جائیں گے۔یہ اعزازات نہ صرف ان افراد کی محنت کا اعتراف ہیں بلکہ پولیس فورس کے مجموعی معیار اور ان کی خدمات کو سراہنے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔ اس سے پولیس کے افسران میں مزید حوصلہ افزائی اور عوامی خدمت کے جذبے کو تقویت ملے گی