غ*چین کا بی آر آئی ممالک کے ساتھ ردی کاغذ کی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی کا تبادلہ

بدھ 20 اگست 2025 23:20

․شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) چین کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ بین الاقوامی تعاون اور چائنا نیشنل پلپ اینڈ پیپر ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر انتظام ردی کاغذ کی ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی" پر بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ شنگھائی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ پندرہ روزہ اس ورکشاپ کے دوران چین نے اپنی پلپ اور پیپر انڈسٹری سے متعلق جدید ٹیکنالوجی، انجینئرنگ ڈیزائن، مصنوعات اور آلات پاکستان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، نیپال سمیت 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے ساتھ شیئر کیے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابقورکشاپ میں موضوعاتی لیکچرز، صنعتی اداروں میں انٹرن شپ، نمائشوں کے دورے اور علمی تبادلہ خیال شامل تھے۔ یہ ورکشاپ بیجنگ، لونگیو (صوبہ ڑجیانگ) اور شنگھائی میں مرحلہ وار منعقد ہوئی، جس میں پلپ اور پیپر سازی کے علاوہ ردی کاغذ کی ری سائیکلنگ سے متعلق ٹیکنالوجیز پر نظام وار لیکچرز کے لیے تقریباً 20 ماہرینِ صنعت کو مدعو کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے دوران غیر ملکی شرکاء نے چین کی نمایاں کمپنیوں کا دورہ کیا جو خصوصی کاغذ، گھریلو کاغذ، پیپر میکنگ مشینری اور انجینئرنگ ڈیزائن کے شعبوں میں کام کر رہی ہیں، جن میں چائنا ہیسوم انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ، شنگھائی چنگ لیانگ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ، کنگ ڈیکور (ڑجیانگ) کمپنی لمیٹڈ، ونڈا انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ، ڑجیانگ ہینگڈا نیو میٹریل کمپنی لمیٹڈ، اور ڑجیانگ ہوا بانگ اسپیشل پیپر کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

شرکاء نے 2025 چائنا انٹرنیشنل پیپر ٹیکنالوجی ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس میں بھی شرکت کی، تاکہ چین کی پیپر انڈسٹری میں جدید ترین کامیابیوں اور ترقیاتی رجحانات کو مزید قریب سے سمجھا جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ورکشاپ کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے مابین پیپر سازی کی صنعت میں باہمی تبادلے کے لیے ایک مستقل پلیٹ فارم قائم کیا گیا، جس کا مقصد پیپر میکنگ، وسائل کے مؤثر استعمال، ری سائیکلنگ اور ماحول دوست ترقی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہی