چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ، دریائوں میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ

جمعرات 21 اگست 2025 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے دریائے راوی، چناب، سندھ، جہلم اور دریائے ستلج میں پانی کے بہائو کی تازہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب 24 گھنٹے دریائو ں کی صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں تمام متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن میں ہیں، متاثرہ علاقوں میں عوام کی سہولت کی خاطر ریسکیو اہلکار و دیگر محکمے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔