فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

ے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے

جمعرات 21 اگست 2025 12:17

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)فیصل آباد شہر اور گردونواح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 140سے زائد مقا مات پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے ، تفصیلات کے مطا بق نگینہ سینما کے باہر ناصر علی سے جھپٹا مار کر فون، ضلع کچہری میں عمران یوسف کے چیمبر سے سامان چوری، بھوآنہ بازار میں ثمینہ بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، سیف آباد نمبر2کے عبدالرحمن سے 12ہزار طلائی گھڑی، نشاستہ چوک میں طلحہ سے نقدی وفون، غلام محمد آباد کے نوید لطیف کے گھر سے نقدی وفون، علی گارڈن کے احمد خان کی دکان سے سامان چوری، طارق آباد کے شہزاد سے 35ہزار وفون، اڈا کوہستان کے باہر مدثر اقبال سے جھپٹا مار کر فون، فیصل ہسپتال کے باہر ملک شفیق سے نقدی وفون، مدینہ ٹائون کی فوزیہ سے جھپٹا مار کر پرس، رسول پارک کے ولید حیدر سے 20ہزار وفون، مدینہ ٹائون کے ابرار سے نقدی وفون، فخرآباد کے قریب علی شان سے موٹر سائیکل لیپ ٹاپ، مائی دی جھگی کے قریب محمد علی سے جھپٹا مار کر فون، سمبل چوک کے قریب طلحہ سے نقدی و فون،50 ج ب کے احسان الہی کے ڈیرہ سے انورٹر ، سولر پلیٹس، منیانوالہ روڈ پر طاہر محمود سے نقدی وفون، 193ر۔

(جاری ہے)

ب کے علی زین سے نقدی، پرس چھین لیا، چمن زار کالونی کے اکرام سے 16ہزار، طلائی انگوٹھی، روشن والا کے ظفر اقبال کی حویلی سے مویشی، 63ج ب کے اجمل کے گھر سے بکرے، ٹرک سٹینڈ جھنگ روڈ سے عبدالمجید سے نقدی وفون، 66ج ب کے عثمان سی13ہزار وفون، 245ر۔ب کے شہباز کے ڈیرہ سے مویشی ،چھوٹا بائی پاس کے قریب غلام شبیر کی دکان سے سامان چوری، ڈینگا پھاٹک کے قریب رمضان سے 26ہزار، موٹر سائیکل چوری، ٹاٹا بازار کے قریب عمر فیاض کی دکان لوٹ لی، ٹی اینڈ ٹی کالونی کے سبحان رضا سے 56ہزار وفون، 275ج ب کے اشرف سے نقدی وفون، 70ج ب کے شبیر سے 50ہزار وفون، ڈی ٹائپ کالونی کے جبار سے 13ہزار وفون چھین لیا 61ج ب کے عرفان علی سے 12ہزار وفون، 56ج ب کے رخسانہ کوثر کے گھر سے سامان چوری، پرتاب نگر کے عمران سے 11ہزار وفون، اسٹیشن چوک کے قریب صداقت سی60ہزار و فون، 24گ ب کے حامد رضا سے 10ہزار وفون، 649گ ب کے زبیر سے ایک لاکھ و فون، 122گ ب کے شبیر سے موٹر سائیکل نقدی وفون، اڈا اواگت کے سرور کی حویلی سے مویشی چوری، 534گ ب کے سلیمان سے 18ہزار وفون، 72گ ب کے عدیل کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 122گ ب کے نعمان سے سوا لاکھ چھین لیے، جسوآنہ بنگلہ کے قریب منصور سے فون، 39گ ب کے رفیق سے سوا لاکھ، طلائی زیورات وفون، 31گ ب کے لیاقت علی کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان، 654 گ ب کے طارق کے ڈیرہ سے بکرے، 229ر۔

ب کے عنصر سے موٹرسائیکل، 266ر۔ب کے منصور علی سے 10ہزار وفون، 105ر۔ب کے افضال کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 98ر۔ب کے کاشف سے نقدی وفون چھین لیا گیا 66 رب کے عاطف محمود کے ڈیرہ سے مویشی چوری 97رب کے انور کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی سامان لوٹ لیا قصبہ تاندلیانوالہ کے اسلم سے 40ہزار 596گ ب کے ارباب سے 80ہزار چاہ خیرکے والا کے رائے شاہ احمد سے سوا لاکھ نوید احمد کی حویلی سے مویشی چوری 509گ ب کے عاشر مسیح کی شاپ سے سامان چوری 612گ ب کے ابوالحسن سے 50ہزار ضیا مارکیٹ رجانہ روڈ پر اویس سے ڈیڑھ لاکھ روپے فون 390گ ب کے عمران سے ڈیڑھ لاکھ روپے جناح مارکیٹ سمندری کے عثمان طارق سے 96ہزار فون ڈاکخانہ بازار کے ارباب وکیل سے فون 214گ ب کے ندیم احمد کی دکان سے بیٹریاں چوری 372گ ب کے بشارت علی کے ڈیرہ سے مویشی چوری 136گ ب کے طلال کے ڈیرہ سے مویشی چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں سول ہسپتال سے احسن اکبر جناح پارک سے فراز شیخ کالونی سے شیر محمد ستیانہ روڈ سے نواز ڈی گرائونڈ سے حمزہ فیضان مدینہ کے ذیشان رضا گارڈن کے مظہر حسین کہکشاں کالونی کے وسیم آکاش نشاط آباد کے امجد دھنولہ کے قریب شاہد علی منیر ٹائون کے بشیر اسلم فاروق پارک کے شاہد منظور 105گ ب کے عارف 144 گ ب کے عدنان 266رب کے علی رضا قصبہ تاندلیانوالہ کے بہاول شیر 448گ ب کے اسامہ ظفر اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔