ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے درڑ درہ میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ شانگلہ کی زیر نگرانی تحصیل پورن کے علاقے درڑ درہ میں سیلاب متاثرین میں امددای سامان تقسیم کیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے مطابق 40 متاثرہ خاندانوں کو خصوصی ریلیف پیکج فراہم کئے گئے جن میں وہ گھرانے بھی شامل تھے جو شدید نقصان سے دوچار ہوئے ۔ ان خاندانوں میں یتیم بچوں والے گھر بھی شامل تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ شانگلہ نے ریلیف پیکج فراہم کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شانگلہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :