پی ٹی آئی قیادت کابانی پی ٹی آئی کا پیغام محمود خان اچکزئی کو پہنچا دیا گیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا پیغام محمود خان اچکزئی کو پہنچا دیا گیا۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کو پی ٹی آئی قیادت نے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بانی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے بتایاہے کہ اپوزیشن لیڈر سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ حتمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلی کوشش ہے عمر ایوب اور شبلی فراز کو عدالت سے جو ریلیف ملا اس سے فائدہ اٹھایا جائے، اگر عمر ایوب اور شبلی فراز واپس نہیں آتے تو ان کی جگہ نئے افراد کو لگایا جائے گا۔