Live Updates

آسٹریلیا، دریا سے لاپتہ 2 افراد کی نعشیں برآمد

جمعرات 21 اگست 2025 17:56

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں گاڑی دریا میں گرنے کے باعث لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی نعشیں برآمد کر لی گئیں ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو سڈنی سے 70 کلومیٹر شمال مغرب میں چھوٹے سے قصبے سینٹ البانس کے قریب اس وقت پیش آیا جب شدید بارش کے درمیان گاڑی دریائے میکڈونلڈ میں جا گری جس کے نتیجےباپ اور بیٹا لاپتہ ہو گئے تھے جن کی ہنگامی تلاش جاری رہی جبکہ 24 سالہ لڑکے نے دریا کے کنارے پہنچ کر اپنی جان بچائی لیکن اس کے والد اور بھائی، جن کی عمریں بالترتیب 50 اور 20 کی دہائی میں تھیں، لاپتہ تھے۔

ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس فورس نے بتایا کہ غوطہ خوروں نے پانیوں میں ایک گاڑی کو تلاش کیا اور مزید تلاش کے دوران 2 نعشیں برآمد ہوئیں ، جن کی ابھی تک باضابطہ شناخت نہیں ہو سکی ہے۔نیو سائوتھ ویلز پولیس کے انسپکٹر کلوڈیٹ جبریل نے صحافیوں کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گاڑی دریا میں گرنے سے پہلے درخت سے ٹکرائی تھی۔ریاستی ایمرجنسی سروس کے ڈپٹی کمشنر ڈیبی پلاٹز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکام نے بدھ کی رات سے سیلاب سے بچائو کے لئے پانچ ریسکیو آپریشن کیے ہیں۔ ■
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات