وکلا ء خوا تین کے وفد کا وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ،

ادارے با رے تفصیلی بر یفنگ لی

جمعرات 21 اگست 2025 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) پا کستان میں وکلا ء خوا تین کی پہلی لا ء فرم ایس اینڈ ایس لا ء ایسو سی ایٹ کے ایک وفد نے تنظیم کی سر برا ہ صبا ء فا روق ایڈ وکیٹ کی سربرا ہی میں گز شتہ روز وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب کے مختلف محکموں کے سر برا ہان نے وفد کو وفاقی محتسب کے کام، طر یق کار اور اہم اقدا مات نیز ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی۔

وفد نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی سے ملا قا ت بھی کی۔ وفد کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ پاکستان سر کا ری اداروں میں بد انتظا می کے خلا ف قا ئم کر دہ سب سے پہلا ادارہ ہے۔ عوام النا س کو بدانتظا می کے خلا ف مفت اور جلد انصاف کی فرا ہمی میں وفاقی محتسب کے کردار اور کا میا بیوں کو دیکھتے ہو ئے بعد ازاں ٹیکس، بینکنگ، انشو رنس اور خوا تین کی ہرا سیت کے خلا ف محتسب کے ادارے قا ئم کئے گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی محتسب میں سال 2024ء کے دوران 226,373 شکا یات آئیں جن میں سے 223198 شکا یات کے فیصلے کئے گئے جو کہ نہ صرف پا کستان بلکہ دنیا بھر میں ایک ریکا رڈ ہے، جب کہ سال رواں کے دوران اب تک ایک لا کھ 52 ہزار سے زا ئد شکا یات مو صول ہو چکی ہیں، جس سے اندا زہ لگا یا جا سکتا ہے کہ اس سال کے اختتام تک شکا یات کی تعداد اڑھا ئی لا کھ سے تجا وز کر جا ئے گی۔ بعدازاں وفد نے وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کی عما رت میں ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشن (اے او اے)کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں وفد کو اے او اے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا گیا کہ اے او اے کا قیام 1996ء میں پاکستان کی کو ششوں سے عمل میں آ یا اور اے او اے کی صدا رت زیا دہ ترپا کستان کے پا س ہی رہی۔

اب بھی پاکستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی اے او اے کے صدر ہیں۔ انہوں نے مز ید بتا یا کہ وفاقی محتسب سیکٹریٹ ، محتسبین کے بین الاقوا می ادارے انٹر نیشنل امبڈ سمین انسٹی ٹیوٹ(آ ئی او آ ئی) اور او آ ئی سی امبڈ سمین ایسو سی ایشین کا بھی سر گرم رکن ہے۔ وفد نے سرکاری اداروں کی بدانتظا می کے خلا ف عوام النا س کی شکا یات کے ازالے اور ملک میں گڈ گو رننس کے قیام کے سلسلے میں وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دورہ کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔