وزیراعظم آزادکشمیر کا سینئر صحافی و اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعرات 21 اگست 2025 20:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے سینئر صحافی، اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے سینئر صحافی ابصار عالم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں، اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔