میرپورخاص ، فرسٹ نیشنل یوتھ گیمز 2025 میں حصہ لینے کے خواہشمند وں کے ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا انعقاد

جمعرات 21 اگست 2025 20:52

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) اسلام آباد میں ستمبر ہونے والے فرسٹ نیشنل یوتھ گیمز 2025 میں حصہ لینے کے خواہشمند میرپورخاص ڈویژن کے ویٹ لفٹنگ کھلاڑیوں کے ٹرائلز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسٹیڈیم(گامااسٹیڈیم) میرپورخاص میں منعقد ہوئے ،جس میں میرپورخاص عمرکوٹ اور تھرپارکر کے بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹرائلز کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واشدیو مالہی نے کہا کہ میرپورخاص ڈویژن کے کھلاڑی بھی قومی کھیلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ محکمہ اسپورٹس و امور نوجوانان سندھ کی کوشش ہے کہ مقامی کھلاڑیوں کو قومی کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ٹرائلز کے موقع پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر صدر ویٹ لفٹنگ ایسوسییشن نفیس احمد خان، سیکریٹری ویٹ لفٹنگ محمد یوسف اور شائقین ویٹ لفٹنگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔\378