سرکاری کالجز کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے1لاکھ 36 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

جمعرات 21 اگست 2025 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS)کے ذریعے پنجاب کے 750 سے زائدسرکاری کالجز کو انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے تاحال 1لاکھ 36ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وضع کیا ہے۔چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف سسٹم کے ذریعے طلبا کو منتخب سرکاری کالجوں میں آن لائن درخواست دینے کی سہولت ملی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک ایف اے کیلئے سب سے زیادہ 50ہزار2 سو درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔آئی سی ایس کیلئے 48ہزار 5 سو سے زائد طلبا نے اپلائی کیا۔کمپیوٹر سائنس کیلئے57 فیصد لڑکیوں جبکہ 43 فیصد لڑکوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔پری میڈیکل کیلئے طلبا و طالبات کی جانب سے26 ہزار 5 سو درخواستیں موصول ہوئیں۔پری انجینئرنگ میں 4135 جبکہ آئی کام کیلئے 4484اور سے زائد طلبا نے اپلائی کیا۔ داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 بھی فعال ہے۔

متعلقہ عنوان :